عالمی بینک کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے 22کروڑ ڈالر دیگا

پہلے حصے میں کراچی نیبر ہڈ امپرومنٹ پروگرامکیلئے 8کروڑ60لاکھ ڈالر دوسرے حصے میں فنانشل انکلوژن اور انفرااسٹرکچر پروجیکٹ جس کے تحت 13کروڑ70لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے

ہفتہ 17 جون 2017 12:14

عالمی بینک کراچی کو جدید شہر بنانے کیلئے 22کروڑ ڈالر دیگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) عالمی بینک کراچی کو جدید شہر بنانے کیلیی22کروڑ ڈالر دیگا،بینک کے پیکج ون کے تحت کراچی نیبر ہڈ امپرومنٹ پروگرام کیلیے 8کروڑ60لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے اور پیکج ٹو میں فنانشل انکلوژن اور انفرااسٹرکچر پروجیکٹ جس کے تحت 13کروڑ70لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے کراچی کے شہریوں کا معیار زندگی بلند اور خواتین اور نادار افراد کی قرضوں تک رسائی کیلیی22کروڑ23لاکھ ڈالر پیکج کی منظوری دیدی۔

عالمی بینک نے پیکج کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے جس کے تحت کراچی نیبر ہڈ امپرومنٹ پروگرام کیلیے 8کروڑ60لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کے تحت کراچی کی10لاکھ شہریوں کو فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت کراچی کے صدر، کورنگی اور ملیر کے علاقوں کے شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری لائی جائے گی۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پیکج کے تحت کراچی کے شہریوں کیلیے پانی کی فراہمی، اسٹریٹ لائٹس، نکاسی آب اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جائے گا۔

پیدل چلنے والوں کی حفاظت کو بہتر کیا جاسکے گا۔20سال میں پہلی مرتبہ عالمی بینک نے کراچی کو جدید شہر بنانے کیلیے قدم اٹھایا ہے۔ عالمی بینک کے پیکج کا دوسرا حصہ ہے۔ فنانشل انکلوژن اور انفرااسٹرکچر پروجیکٹ جس کے تحت 13کروڑ70لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔مذکورہ پیکج کے ذریعے لاکھوں خواتین اور نادار افراد کو بینک اکانٹ کھولنے اور قرضوں تک رسائی کی سہولت فراہم کی جائیگی۔پاکستان کے ادائیگیوں کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کیلیے معاونت بھی فراہم کی جائے گی، خواتین اور غریبوں کو چھوٹے اور بڑے قرضے فراہم کیے جائیں گے، 2020تک50فیصد افراد کی فنانشل اور بینکنگ سروس تک رسائی بہتر کی جائے گی اوران میں سی25فیصد خواتین کی فنانشل اور بینکنگ سروس تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :