و زیراعظم نے ملک کو ترقی ،خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، خواجہ آصف

ہفتہ 17 جون 2017 12:14

و زیراعظم نے ملک کو ترقی ،خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، خواجہ ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جون2017ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک کو ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، وزیر اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے موثراقدامات کی بدولت گزشتہ چار سال کے دوران امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے، وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک کو ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے، وزیر اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ قوم حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے اگلے عام انتخابات میں وزیراعظم محمد نوازشریف پر ایک بار پھر اعتماد کااظہار کرے گی۔

متعلقہ عنوان :