Live Updates

عید کے بعد عمران خان اور زرداری کا الائنس بن جائے گا۔ شیخ رشید کا دعویٰ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 جون 2017 11:38

عید کے بعد عمران خان اور زرداری کا الائنس بن جائے گا۔ شیخ رشید کا دعویٰ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جون 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں ہے۔ میں نے تو آصف زرداری کو بھی کہا تھا کہ تم بلاول کو سامنے لے کر آؤ اور اس بات پر مجھ سے پی ٹی آئی کے کئی لوگ ناراض ہو تے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں ہے میں چاہتا ہوں کہ لیڈر شپ کا فیصلہ ہو جائے۔

آصف زرداری کو میں نے کہا کہ میں زندہ رہوں یا مر جاﺅں آپ پچھتائیں گے کہ آپ نے پانامہ کیس سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔میں اعتزاز احسن کے پاس گیا انہوں نے مجھے سپورٹ کیا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر آصف زرداری کو عمران خان فون کریں تو میں پانامہ کا کیس لڑ لوں۔ پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں آپ کو خبر دے رہا ہوں کہ عید کے بعد پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا الائنس بن جائے گا ۔

(جاری ہے)

اور اس الائنس میں میرا بھی کردارہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عید کے تمام اپوزیشن جماعتیں اتحاد کریں گی۔ وہ پارٹیاں جو چوروں ڈاکوﺅں کے ساتھ ہیں وہ ان کے ساتھ رہیں گے ۔ جبکہ عوام کے ساتھ رہنے والی ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف عید کے بعد اعلان جنگ ہو گا اور اعلان جنگ بھی ایسا ہو گا کہ دنیا یاد رکھے گی۔ اور نواز شریف کے خلاف اس الائنس میں سب اکٹھے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات