یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 جنگجو ہلاک ہو گئے

ہفتہ 17 جون 2017 11:20

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 جنگجو ہلاک ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی فوجی عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ہفتہ کو بتایا کہ امریکی ڈرون نے شبوا صوبے کے علاقے نقاباح میں میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں القاعدہ کے جنگجو سوار تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی یمن انسداد دہشگردی یونٹ کی جانب سے فراہم کردہ انٹیلیجنس پر کی گئی جس میں 3 جنگجو ہلاک ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میںشبوا صوبہ میں القاعدہ کے رہنماء کا بھائی شامل ہے۔القاعدہ کی جانب سے اس کارروائی پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :