ترک حکام نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا

ہفتہ 17 جون 2017 10:10

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2017ء) ترکی کی حکام نے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا ۔ ترکی کی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کی جانب سے صدر رجب طیب اردگان کے بعض حفاظتی اہلکاروںکی گرفتار ی کے فیصلے پر امریکا کے انقرہ میں سفیر جان باس کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے اس فیصلے کے ناقابل ِ قبول ہونے کا کہا ہے۔

(جاری ہے)

ترک دفتر ِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن میں سفیر ِترکی کی رہائش گاہ کے سامنے 16 مئی کے روز پیش آنے والے واقعات کے باعث امریکی عدالت کی جانب سے بعض ترک شہریوں اور صدر ِاردگان کے گارڈز کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کے فیصلے کے بعد امریکی سفیر کو دفتر طلب کیا گیا ہے اور اس غلط فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :