ایس ای سی پی کی جے آئی ٹی کارروائی کے دوران لیک ہونے والی تصاویر میں کسی ملازم کے ملوث ہونے سے متعلق خبروں کی تردید

جمعہ 16 جون 2017 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کی کارروائی کے دوران لیک ہونے والی کسی قسم کی تصاویر میں ایس ای سی پی کے کسی ملازم کے ملوث ہونے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی کی طرف سے جمعہ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے کو اس حوالے سے جے آئی ٹی کی طرف سے کوئی ریفرنس موصول نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :