ممبئی دھماکا کیس،مرکزی ملزم ابو سلیم سمیت 5 ملزم قصوروار قرار

بھارتی عدالت نے ابو سلیم سمیت مصطفی ڈوسہ، ریم اللہ، فیروز عبد الرشید خان، ریاض صدیقی اور طاہر مرچنٹ کو باعزت بری کر دیا

جمعہ 16 جون 2017 23:30

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) بھارتی عدالت نے ممبئی دھماکا کیس کے مرکزی ملزم ابو سلیم، مصطفی ڈوسہ، ریم اللہ، فیروز عبد الرشید خان، ریاض صدیقی اور طاہر مرچنٹ کو قصوروار قرار دیدیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی خصوصی ٹاڈا عدالت نے 1993 میں ہونے والے ممبئی دھماکوں کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے پرتگال سے حوالگی کے تحت انڈیا لائے گئے ابو سلیم سمیت پانچ ملزموں کو قصوروار قرار دیدیا ہے جبکہ عبدالقیوم کو باعزت بری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ابو سلیم کے ساتھ ملزموں میں مصطفی ڈوسہ، ریم اللہ، فیروز عبد الرشید خان، ریاض صدیقی اور طاہر مرچنٹ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ممبئی دھماکوں میں میں 257 افراد ہلاک جبکہ 713 شدید زخمی ہوئے تھے۔اس کیس کے مرکزی ملزم ابو سلیم پر گجرات سے ممبئی ہتھیار لے جانے کا الزام ہے۔ سلیم نے غیر قانونی طور پر ہتھیار رکھنے کے ملزم اداکار سنجے دت کو اے 56 رائفلیں، 250 کارتوس اور کچھ گرینیڈ 16 جنوری 1993 کو ان کی رہائش گاہ پر دیے تھے۔ دو دن بعد 18 جنوری 1993 کو سلیم اور دو دیگر سنجے دت کے گھر گئے اور وہاں سے دو رائفلیں اور کچھ گولیاں لے کر واپس آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :