پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون خطے کے امن کے لیے بہت ضروری ہے‘ وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ

جمعہ 16 جون 2017 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) وفاقی وزیر سیفرون لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون خطے کے امن کے لیے بہت ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج ہر وقت تیار ہیں اور اپنے مادر وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی سیکیورٹی معاملات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اہم معاملات پر بحث کرنے کی ضرورت ہے تاکہ خدشات کو مناسب طریقے سے دور کیا جا سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں سخت دبائو میں ہے۔