ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یوم ِشہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں کے راستوں پر صفائی کاجائزہ لیا

جمعہ 16 جون 2017 23:09

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر گزشتہ روز سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے یوم ِشہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کے روٹس پر بھرپور صفائی آپریشن کیا اور ملبہ جات و تجاوزات ہٹا کر راستوں کو مکمل کلیئرکردیا۔ اس موقع پر سڑکوں اور امام بارگاہوں کے راستوں پر خصوصی چھڑکائو کر کے چونا بھی ڈالا گیا۔

(جاری ہے)

صفائی آپریشن کی نگرانی منیجنگ ڈائریکٹر عمران نور نے کی جبکہ منیجر آپریشن محمد انور اور محمد عثمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایم ڈی عمران نے علی الصبح سٹاف کے ہمراہ اندرون شہر ممتاز آباد، گردیزی مارکیٹ اور سور ج میانی سمیت مختلف علاقوں میں ماتمی جلوسوں کے روٹس چیک کئے اور صفائی کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران نور کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جلوسوں اور امام بارگاہوں سمیت تمام عبادت گاہوں پر خصوصی صفائی کا انتظام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر کمپنی انتظامیہ کی جانب سے مساجد اور عید گاہوں پر بھی صفائی اور چھڑکائو کا انتظام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :