چیئرپرسن سوشل ویلفیئر کا رمضان بازاروں کا دورہ‘ خواتین سٹالز کا جائزہ لیا

جمعہ 16 جون 2017 23:09

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء)چیئر پرسن سوشل ویلفیئر اینڈ فسیلیٹیشن افشین بٹ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماہ رمضان المبارک میں سستے رمضان بازاروں میں عیدسٹالز لگ گئے ہیں جہاں پر بالخصوص خواتین کو سستی جیولری، چوڑیاں ودیگر اشیاء سستے داموں فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ مہندی کے سٹالز فری ہیں جس کی وجہ سے غریب و نادار خواتین کو بھی خوشیوں میں شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز آباد میں سستے رمضان بازار میںعید سٹالز کے وزٹ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر چیئر مین انٹی کرپشن و انٹی نارکوٹکس شیخ الطاف ، احسن امیر بھی ہمراہ تھے افیشن بٹ نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا یہ احسن اقدام ہے کہ جس کی وجہ سے بالخصوص متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی خواتین کو سہولت میسر کی گئی ہے یہی وجہ ہے کہ آج رمضان بازارو ں میں خواتین کا بھی رش بڑھتا جا رہا ہے جہاں پر سستے داموں اشیائے خوردونوش وصرف فراہم کی جا رہی ہیں ۔