سالہ رکشہ ڈرائیور کو بیدردی سے قتل کرنے میں ملوث مقتول کے کزن کو پولیس نے گرفتار کرکے 5 روز کا تفتیشی ریمانڈ حاصل کر لیا

جمعہ 16 جون 2017 22:51

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) گلستان سر مست روڈ کے قریب 20 سالہ رکشہ ڈرائیور سمیع اللہ کو بیدردی سے قتل کرنے میں ملوث مقتول کے کزن اسد اللہ کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالت سے اس کا 5 روز کا تفتیشی ریمانڈ حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

12 جون کو ایئر پورٹ تھا نہ کی حدود گلستان سر مست روڈ کے قریب سے نوجوان کی سرکٹی نعش ملنے پر علاقے میں خوف و ہرا س پھیل گیا تھا، مقتول کی شناخت سمیع اللہ ولد اکبر خان سکنہ گوٹھ سعید خان مری کے طور پر ہوئی، مقتول رکشہ چلاتا تھا، مقتول کے والد اکبر خان کی مدعیت میں ایئر پورٹ تھا نہ پر مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس نے تفتیش شروع کی، اس دوران پولیس نے مقتول کے پھوپھی زاد اسد اللہ پٹھان پر شک کرنے ہوئے اسے بھی شامل تفتیش کیا اورٹھوس شواہد ملنے پر اسے گرفتار کر لیا، پولیس نے اسداللہ پٹھان کو سول جج و جوڈیشنل مجسٹریٹ نمبر 3 کی عدالت میں پیش کر کے اس کا 5 روز کا تفتیشی ریمانڈحاصل کر لیا، ایس ایچ او ایئر پورٹ تھانہ انسپکٹر اقبال خواجہ کے مطابق ملزم اسد اللہ نے اپنے ابتدائی بیا ن میں بتا یا ہے کہ اسے شک تھا کہ مقتول سمیع اللہ کے اس کی بیوی سے تعلقات ہیں اور اس نے سمیع اللہ کودھو کے سے بلواکر سچل سر مست روڈ پر لے جا کر قتل کر دیا، ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے، پولیس ترجمان کے مطابق ملزم اسداللہ پٹھان نے سمیع اللہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اور ملزم کی نشاندہی پر مقتول کا موبائل فون بھی برآمد ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :