مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کرنے والے ملزم حسیب زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعہ 16 جون 2017 23:07

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کرنے والے ملزم حسیب زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا۔دوران سماعت ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش کرلی گئی ہے۔ مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

ملزم حسیب زاہد کے خلاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے پرائیویٹ سیکرٹری کی درخواست پر سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم پر فیس بک پر جعلی آئی ڈی سے اکائونٹ کے ذریعے ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان کو بلیک میل کرنے اور واٹس ایپ گروپ سے بدنام کرنے اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایڈٹ شدہ تصاویر فیس بک اور دیگر گروپس میں اپ لوڈ کر نے کا الزام ہے۔ دوران تفتیش ایف آئی اے نے ملزم سے ڈیجیٹل میڈیا برآمد کیا، عدالت نے سماعت کے بعد ملزم حسیب زاہد کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا. عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو دوبارہ عدالت میں پیش کر نے کا حکم دیا ہے۔