قلات، مرجان کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں تبلیغی جماعت کا ایک کارکن جاںبحق ،چار زخمی ہو گئے

جمعہ 16 جون 2017 23:03

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے مرجان کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک کے حادثے میں تبلیغی جماعت کا ایک کارکن جانبحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز قلات سے بیس کلو میٹر دور مرجان کے قریب قومی شاہراہ دو کاریں آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص حضور بخش جانبحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے جن میں عبدالعزیز اشفاق احمد عبدالصمد عبید اللہ اور ارسلان شامل ہیں اطلاع ملتے ہی لیویز نے زخمیو ں اور لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قلات پہنچا دیاجہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیئے کوئٹہ روانہ کردیا گیا ہیں جبکہ نعش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثا ء کے حوالے کردیا گیاہے

متعلقہ عنوان :