مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں ، بھارت طاقت کے ذریعے تحریک آزادی کو روک نہیں سکتا

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کابیان

جمعہ 16 جون 2017 22:58

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں ، بھارت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں ، بھارت طاقت کے ذریعے تحریک آزادی کو روک نہیں سکتا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے بیان میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پر امن احتجاج کے خلاف بھارتی ریاسی دہشتگردی کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ، بھارت طاقت کے زور سے تحریک آزادی کو روک نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ (ن م)