ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی ، بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جمعہ 16 جون 2017 22:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے ، پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے گائوں سارکنر اور منظر خیل میں کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا، اسلحہ میں ہیوی مشین گن ، ایس ایم جیز، پستو ل ، میزائل لانچر ، آرپی جی سیون اور راکٹ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اورر گولہ بارودبرآمد کر لیا ۔ یہ کاروائی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے گائوں سارکز اور منظر خیل میں کی گئی ۔ کاروائی کے نتیجے میں میزائل لانچر، آر پی جی سیون ، آئی ای ڈیز اور ڈیٹو نیٹر شامل ہیں ۔