ماں کی ہاف اپ، ہاف ڈاؤن ہیئر سٹائل کنفیوژن انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 جون 2017 21:08

ماں کی ہاف اپ، ہاف ڈاؤن ہیئر سٹائل کنفیوژن  انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی
ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے ٹوئٹر پر  اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے، جس میں اس کے آدھے بال تو پونی  اور آدھے عام طریقے سے بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ اُنکی ماں نے  ہاف اپ ہاف ڈاؤن کو غلط سمجھتے ہوئے ان کے بال کچھ ایسے بنائے ہیں۔
ہیوسٹن سے تعلق رکھنےو الی ہانا ڈی کاسترو نے ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک تصویر میں ہاف اپ ہاف ڈاؤن گوگل  فوٹو سرچ  ہیں اور دوسرے میں اس کے بچپن کی تصویر ہے۔


ڈی کاسترو نے بتایا کہ اُن کی ماں کو کسی نے ہاف اپ ہاف ڈاؤن  ہیئر سٹائل بنانے کا کہنا، جو انہیں سمجھ نہیں آیا لیکن انہوں نے اسے کچھ اور سمجھتے ہوئے ایسا ہیئر سٹائل بنا دیا۔
اس تصویر کو دیکھ کر ٹوئٹر صارفین خوب محظوظ ہوئے۔ اس تصویر کو دیکھ کر بہت سی خواتین اور بچوں نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں،جن میں اُن کے بال بھی اسی انداز میں بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :