راولپنڈی ،کرتار پورہ میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ،علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ، شدید گرمی و قلت سے عوام بلبلا اُٹھے

جمعہ 16 جون 2017 22:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) یو نین کونسل نمبر33 کے علاقے کرتار پورہ میں اس وقت پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے پورے کا پورا علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے بالخصوص گلی نمبر17 کے مکین اس وقت پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور ماہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں یہ لوگ اس کڑی مصیبت سے دوچار ہیں واسا حکام اور یو سی چئیرمین کے علاوہ دیگر متعلقہ محکمہ جات کو بھی درخواستیں دے چکے ہیں لیکن کوئی شنوائی عمل میں نہیں لائی جارہی تفصیلات کے مطابق یو سی 33 کے علاقہ کرتارپورہ گلی نمبر17 میں اس وقت وہان کے مکینوں کو جس تنگی اور مصیبت کا سامنا کر نا پڑرہا ہے وہ پینے کے صاف پانی کا ہے بچے بوڑھے خواتین رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں حالت روزہ دور دراز کے علاقوں سے پینے کا پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں پورے کا پورا علاقہ کربلا کا منظر پیش کر رہاہے جو لوگ صاحب حیثیت ہیں وہ لوگ تو پانی کا ٹینکر ڈلوا کر کام چلا لیتے ہیں لیکن جو مجبور غریب اور سفید پوش ہوں اور پانی کا ٹینکر ڈلوانے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں وہ کس طرح پانی کا ٹینکر ڈلوائیں اور کس طرح اس گرمی کے موسم میں اپنا نظام چلائیں لہذا اہل علاوہ کی ارباب اختیار سے یہ اپیل ہے کہ خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے اور ہم لوگوں کوپینے کا صاف پانی اور ضرورت کا پانی بروقت مہیا کیا جائے تاکہ ہم لوگ اپنی زندگی کی بنیادی سہولیات سے مستفید ہوسکیں ۔