کراچی،عالمی بینک پاکستان کو 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز فراہم کرے گا

رقم کراچی میں غربت اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے پر خرچ ہوگی

جمعہ 16 جون 2017 22:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) عالمی بینک پاکستان کو 22 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز فراہم کرے گا، رقم کراچی میں غربت اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے پر خرچ ہوگی۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 13 کروڑ 7لاکھ ڈالرز ان خواتین کو چھوٹے قرض دینے پر خرچ ہوں گے جو بینک اکائونٹس تو رکھتی ہیں لیکن انہیں قرض تک رسائی نہیں ہوتی۔عالمی بینک کے مطابق ساڑھے 8 کروڑ کراچی کے علاقوں صدر، ملیر اور کورنگی میں چھوٹے کاروبار کے لیے خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ رقم سے 10 لاکھ پسماندہ ترین لوگوں کو فائدہ ہوگا۔