کندھ کوٹ میں گرمی کی شدت میں نہروں کارخ کرنے والے نوجوانوں سے لوٹ مار مزاحمت پر گولیاں ماردیں

موٹرسائیکلوں اورموبائل فون ،نقدی سے محروم کردیا پولیس چوکی پر اہلکارموجودہونے کے باوجود مزاحمت نہیں کی

جمعہ 16 جون 2017 22:31

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) )کندھ کوٹ میں گرمی کی شدت میں نہروں کارخ کرنے والے نوجوانوں سے لوٹ مار مزاحمت پر گولیاں ماردیں۔ موٹرسائیکلوں اورموبائل فون ،نقدی سے محروم کردیا پولیس چوکی پر اہلکارموجودہونے کے باوجود مزاحمت نہیں کی ۔انڑنہرمیں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا،لاش کی تلاش جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیل کیمطابق کندھ کوٹ کے قریب گڈونہر میں نہانے جانے والے نوجوانوں کی ٹولیوں سے دس سے زائد مسلح افراد نے اسلحہ کے زورپر لوٹ لیا مزاحمت کرنے پر نوجوان جمشید سومروکو فائرنگ کرکے زخمی کردیا نازک حالت میں لاڑکانہ کی اسپتال منتقل کردیا گیا گڈوچوکی پر تعینات تین اہلکارموجودہونے کے باوجود مزاحمت نہیں کی جس پر ڈی ایس پی نے پکڑکرکوارٹرگھاٹ کردیادوسرے واقع میں کندھ کوٹ کے قریب شدید گرمی میں انڑنہر میں نہاتے ہوئے گائوں اڈیوباجکانی کا مکین 20سالہ ارصلاح مہر ڈوب گیا جسکی لاش کی تلاش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :