پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے شہید منور سہروردی اور فوزیہ وہاب کی برسی کے موقع پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام

منور کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی میں پڑنے والا خلا کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا، رہنما ء فوزیہ وہاب کی بھی کاوشوں اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کے لئے دعا کی گئی

جمعہ 16 جون 2017 22:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعہ کو شہید منور سہروردی اور محترمہ فوزیہ وہاب کی برسی کے موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شہید منور سہروردی اور محترمہ فوزیہ وہاب کی روح کے ایثال ثواب کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے شہید منور سہروردی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید منور کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی میں پڑنے والا خلا کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہید منور سہروردی نے جمہوریت کے لئے بے مثال جدوجہد کی اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا وہ ایک حقیقی جیالے اور بھٹو ازم کے پیروکار تھے ۔

(جاری ہے)

شہید منور سہروردی محترمہ بینظیر بھٹوشہید کے پراعتماد بھائی تھے جنہوں نے آخری سانس تک پیپلز پارٹی کے لئے اپنی خدمات اور جدوجہد کی اور انہوں نے محترمہ فوزیہ وہاب کی بھی کاوشوں اور جدوجہد کو سراہتے ہوئے ان کے لئے دعا کی۔

تقریب سے سینیٹر سعید غنی نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر راشد حسین ربانی، حبیب الدین جنیدی، مرحومہ فوزیہ وہاب کے بیٹے مرتضیٰ وہاب، اعجاز درانی، اقبال ساند، وقاص شوکت، شہزاد مجید، دل محمد، شہید منور سہروردی کے بھائی خورشید اور محمود سہروردی ،علی احمد جان، شکیل چوہدری، سردار خان، راجہ رزاق، ایم این اے شاہدہ رحمانی،عابد ستی، ذوالفقار قائم خانی،جاوید شیخ، نوید بھٹی، آصف راہی، فرید انصاری، لطیف آرائیں، خالد لطیف، فیصل میندرو،علی شاد، پرویز عالم، اقبال آر ڈبلیوسمیت بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔