پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے ،جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث 12ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کیا

سپرنٹنڈنٹ پولیس قلات لعل جان بلوچ کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 16 جون 2017 22:25

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس قلات لعل جان بلوچ نے کہا ہے کہ پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے ،جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس نے مختلف وارداتوں میں ملوث 12ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ،گزشتہ روز بازار میں گودام سے زیرہ و دیگر پرچون کے سامان چوری کرتے ہوئے پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے چنگچی رکشہ و دیگر آلات اور چوری شدہ سامان برآمد کرلیا ،جبکہ اسی رمضان المبارک میں ماشاء اللہ ہوٹل سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے گروہ کے چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی ،جبکہ ایک اور واردات میں ملوث دو ملزمان جوکہ شیشہ ڈغار کے قریب حاجی حبیب اللہ نامی شخص کے موٹر سائیکل کو چوری کرکے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے ایس ایچ او محمد اسحاق کی سربراہی میںچھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کی۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ ماہ رمضان میں پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ چرواہے سے بھیڑ بکریوں کو چوری کرکے فرار ہونے والے ملزمان کو بھی پولیس نے گرفتار کرکے چوری کی گئی بھیڑ بکریوں کو قبضے میں لے لی ،جبکہ گزشتہ روز مشکوک شخص عبدالرشید کی تلاشی لی گئی تو اس سے چودہ پڑیاں ہیروئن برآمد کرکے اس کو گرفتار کرلیا گیا ،تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ،انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک میں تراویح کے اوقات میں موٹر سائیکل گشت سمیت پولیس موبائل ٹیمیں ہر جگہ گشت کرتے ہیں جبکہ داخلی او رخارجی راستوں پر ناکے بھی لگائے جارہے ہیں اور چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ،عید کے موقع پر عید گاہوں کیلئے خصوصی سیکورٹی پلان ترتیب دی جائیگی تاکہ امن وامان صورت حال بہتر ہو سکیں ،انہوں نے کہا کہ قلات کے باشعور عوام و معززین معتبرین کی جانب سے ان چوروں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث ملزمان کی کوئی پشت پناہی دیکھنے کو نہیں ملی ،حتیٰ کہ کسی نے ان کے حوالے سے فون پر بھی کوئی سفارش نہیں کی ،قلات پولیس قلات کے عوام کے اس تعاون کو انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ،جب کہ میڈیا کا بھی اس حوالے سے بڑا کردار ہے ،میڈیا جہاں کوئی برائی دیکھتی ہے کوئی عوامی مسئلہ ہوتو انہیں میڈیامیں اجاگر کرے ۔

متعلقہ عنوان :