ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے ،اقلیت برادری نے جس طرح صوبیکی تعمیر وترقی میں رول ادا کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں، بھاگ میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے ساتھ ہندو برادری کو درپیش مسائل کا ازالہ کریں گے

پاک افواج ایف سی و سول انتظامیہ کی عوام دوست پالیسیوں سے ترقی خوشحالی قوم کا مقدر بن چکی ہے سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر امجد علی ستی کی ہندو پنچائت بھاگ کے وفد سے گفتگو

جمعہ 16 جون 2017 22:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) سیکٹر کمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر امجد علی ستی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی خوشحالی بلوچستان سے وابستہ ہے اقلیت برادری نے جس طرح بلوچستان کی تعمیر وترقی میں رول ادا کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیںپاک افواج ایف سی و سول انتظامیہ کی عوام دوست پالیسیوں سے ترقی خوشحالی عوام کا مقدر بن چکی ہے بھاگ میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ ہندو برادری کو درپیش مسائل کا ازالہ کریں گے۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ بھاگ میں وائر سپلائی اسکیم کے افتتاح کے موقع پر ہندو پنچائت بھاگ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمانڈنٹ سبی اسکا ؤٹس کرنل ذوالفقار علی باجوہ ، کرنل اشرف ،ہند و پنچائت بھاگ کے مکھی دیوان چند، دیپ چند، اشوک کمار ، سنتوش کمار بھی موجود تھے بریگیڈیئر امجد علی ستی نے کہا کہ بھاگ سمیت بلوچستان میں اقلیتی برادری نے ہمیشہ اپنے وطن کی سربلندی تعمیرترقی میں اہم رول پلے کیا ہے ایف سی اقلیتی برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے وسائل میں رہ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہیںاقلیت برادری کو ان کی مذہبی رسومات ادا کرنے کیلئے مکمل آزادی و عبادت گاہوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے نہوں نے کہا کہ بھاگ میں صدیوں پرانے پانی کے بحران کو حل کرتے ہوئے بھاگ وگردونواح میں پانی کی فراہمی ممکن بنادی گئی ہے بھاگ شہر ودیگر دیہاتوں کو پانی کی قلت کا سامنا تھا جس کو اب دور کردیا گیا ہے پینے کا پانی خداوند تعالیٰ کی عظیم نعمت ہے پانی کی فراہمی سے ان کو دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے تعلیم صحت کے شعبوں کی ترقی اور ان کو مکمل فعال بنا کر عوام کو دیلیف کی فراہی کیلئے سول انتظامیہ کے ساتھ مل جل کر کام کررہے بند اسکولوں کو مکمل فعال کرنے کے ساتھ ساتھ ایف سی پبلک اسکولوں کو قیام بھی ممکن بنا رہے ہیں تاکہ پسماندہ علاقوں میں بہترین تعلیم وتربیت کے مراکز قیام کئے جاسکیں ہسپتالوں میں ادویات کی کمی ڈاکٹرز کی قلت کو بھی دور کرنے کیلئے اقدامات شروع ہیں عوام کو پرسکوں ماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ وسائل میں رہ کر اقلیت برادری کے مسائل کو حل کریں گے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہندو برادری کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنا کاروبار پرسکون ماحول میں رہ کر کرسکیں اس موقع پر ہندو پنچائت نے اپنے مسائل کے بارے میں بھی تفصیلی آگہی فراہم کی ہندو پنچائت نے کہا کہ پاکستان ان کا وطن ہے پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔