واجبات کی عدم ادائیگی پر میٹراتارنے کیلئے آنے والے لیسکو عملہ یر غمال ،بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

ستار ہ کالونی سب ڈویژن کے اہلکاروں نے واقعہ کیخلاف دفتر کو تالے لگا کر ہڑتال کر دی

جمعہ 16 جون 2017 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) کو ٹ لکھپت کے علا قہ چونگی امر سدھو میں درجنوں مرد و خواتین نے واجبات کی عدم ادائیگی پر میٹراتارنے کیلئے آنے والے لیسکو کے عملے کو یر غمال بنا کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،ستار ہ کالونی سب ڈویژن کے اہلکاروںنے واقعے کے خلاف دفتر کو تالے لگا کر ہڑتال کر دی اور ڈیفنس روڈ ففتھ سرکل پر احتجاجی مظاہرہ کیا ، ایس پی کینٹ کی طرف سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا ۔

بتایا گیاہے کہ ستارہ کالونی سب ڈویژن کے اہلکار ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر چونگی امر سدھو کے علاقہ حاجی پارک میں واقع پلازہ پر گئے تاہم اس دوران مالکان نے اہلکاروں کو میٹر اتارنے سے روکدیا اور اسی اثناء میں مرد و خواتین نے اہلکار وں کو پکڑ کر ان پر تھپڑوں ،گھونسوں اور لاتو ں کی بارش کر دی جس سے لائن سپرنٹنڈ نٹ محمد عمران اور لائن مین محمد رفیق شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ایس ڈی او محمد یامین کی درخواست پر کوٹ لکھپت پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔دوسرے روز اہلکار دوبارہ میٹر اتارنے کے لئے گئے تاہم وہاں موجود افراد نے اسلحے کی نوک پر عملے کو یر غمال بنا کر انہیں دوبارہ بد ترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس پر ستارہ کالونی سب ڈویژون کے اہلکاروں نے دفتر کی تالہ بندی کر کے احتجاج کیا او ر بعد ازاں ڈیفنس روڈ ففتھ سرکل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اطلاع ملنے پر لیسکو کے اعلیٰ افسران بھی پہنچ گئے جبکہ ایس پی کینٹ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرمظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے گاجس پر لیسکو ملازمین نے احتجاج ختم کردیا۔ (معظم فخر)

متعلقہ عنوان :