تین سال گزرگئے،سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کو انصاف کب ملے گا پاکستان عوامی تحریک

سانحہ ماڈل ٹائون کو تین سال گزرنے پر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا سوال نامہ جاری

جمعہ 16 جون 2017 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیراے خان،سیکرٹری جنرل سردار سیف اللہ خان سدوزئی ایڈووکیٹ،آرگنائزر چوہدری قمر عباس دھول اور ترجمان رائو محمد عارف رضوی نے سانحہ ماڈل ٹائون کے تین سال گزرنے پر ایک سوال نامہ جاری کیا ہے۔سوالنامے میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کو تین سال گزر گئے،شہداء ماڈل ٹائون کو انصاف کب ملے گا جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو کیوں شائع نہیں کیا جارہا جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ چھپانے والے مجرموں کے خلاف کاروائی کب ہوگی سانحہ ماڈل ٹائون میں خون کی ہولی کھیلی گئی ،ادارے اس سانحے کا نوٹس کیوں نہیں لے رہی سرعام گولیاں برسا کر سینکڑوں لوگوں کو چھلنی کرنے والے کب تک آزاد پھرتے رہیں گی ملک میں قانون اور انصاف کا خون کب تک ہوتا رہے گا سانحہ ماڈل ٹائون میں شہید اور زخمی ہونیوالے کب تک انصاف کیلئے دھکے کھاتے رہیں گی ۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہا کہ یہ سوالات پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ہم نے تین سال صبر کیا ہے مگر یہ نہ ہوکہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے۔ہمارا مطالبہ قرآن وسنت اور قانون کے مطابق ہے ہم قاتلوں سے شہداء کے خون کا قصاص چاہتے ہیں۔اور وہ دن دور نہیں جب شہداء کے خون کے قطرے قطرے کا حساب لیا جائے گا،قصاص کے زریعے قاتل حکمران پھانسی کے پھندے پر ہونگے۔