وزیراعظم کاJITمیں پیش ہوناپاکستان میںاداروںکے استحکام کاباعث بنے گا،چوہدری قمرزمان کائرہ

جمعہ 16 جون 2017 22:06

لالہ موسیٰ،سرائے عالمگیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرچوہدری قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کاJITمیں پیش ہوناپاکستان میںاداروںکے استحکام کاباعث بنے گا،لیکن وزیراعظم کاجی آئی ٹی میں پیش ہونے کے سواکوئی چارہ بھی نہیں تھا،وزیراعظم کے جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے مسلم لیگ(ن) کایہ نعرہ کہ ایک تاریخ رقم ہوگئی ہے،ایساکچھ نہیں ہے کیونکہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے پابندتھے،انکا خاندان اور جس جس کو جے آئی ٹی بلائے گی اسکاوہاں پیش ہوناان کی قانونی مجبوری ہے،یہ ڈونگرے برساناکہ ایک تاریخ رقم ہوئی ہے اس کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیںبلکہ پاکستان کیلئے یہ سبکی کامقام ہے کہ ملک کاوزیراعظم کرپشن کیس میںجے آئی ٹی میں پیش ہواہے،جے آئی ٹی میں پیش ہونے کے بعدوزیراعظم نے جوتحریری بیان پڑھ کرمیڈیاکوسنایااس میں انہوں نے کوئی نئی بات نہیں کی، میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ تمام ثبوت کو عدالت کو پہلے ہی جمع کراچکے ہیں اب جے آئی ٹی کوبھی جمع کرادیے ہیں،جوثبوت عدالت مین جمع ہوئے تھے جس پروکلاء نے بحث کی تھی ان کو تو عدالت ردکرچکی ہے اگروہی چیزیں جمع کرائی ہیں توپھرمیاں صاحب فارغ ہیں،جے آئی ٹی ایک اچھاموقع تھامیاں صاحب کے پاس کہ وہ اپنے کیس کے اگرکوئی سقم تھے تووہ دورکرتے ،لیکن اب یہ بات ثابت ہوگئی کہ وزیراعظم کے پاس یا ان کے خاندان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہیںورنہ وہ ثبوت عدالت میں ہی پیش کردیاجاتا،اس سے بڑامذاق کی کیابات ہوگیکہ حدیبیہ پیپرملزفراڈاورمنی لانڈرنگ کاایک بہت بڑاکیس ہے وہ پیسہ جوباہرکے ممالک مین بھیجاگیااگروہ جائزطریقہ نہیں ہے توپھرناجائزطریقہ ہی ہوگااور ناجائزذرائع کرپشن ہوتی ہے اور وزیراعظم کایہ کہناکہ مجھ پرکرپشن کاکوئی الزام نہیں ہے اب شہبازشریف صاحب بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونے جارہے ہیںلگتاہے گھیراتنگ ہوتاجارہاہے اور وزیراعظم ان کے بچوں اور ساتھیوں کی اڑی ہوئی ہوائیاں،گھبرائے ہوئے لہجے اور آگ برساتی زبانیںاس بات کااظہارہے کہ وہ کیس ہارچکے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء قمر زمان کائرہ نے سرا ئے عا لمگیر میںآن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جے آئی ٹی میں پیش ہو نا کو ئی انہونا کا م نہیں ہوا ادا روں کے لئے سب کچھ کرنا پڑتا ہے جے آئی ٹی میں پیش ہو ئے بغیر وزیر اعظم کے پاس کوئی متبادل راستہ نہ تھا شریف خاندان ملکی دو لت لوٹنے اور اس سے جائیدادیں بنا نے کے باو جود خود کو مظلوم ثا بت کر نے کی نا کام کو شش کر رہے ہیں نواز شریف اور انکے خاندان کے بے گناہی ثا بت کر نے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہے ا ا نہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو متنازعہ بنا نے کی کوشش کر نیوالے اسی کے سا منے پیش ہو ئے چوہدری قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تاریخی اقدام تب ہو تا جب وزیر اعظم میاں نواز شریف پہلے استعفیٰ دیتے اور پھر جے آئی ٹی میں پیش ہوتے انہوں نے کہا کہ ملک کے با شعور عوام بخو بی جا نتے ہیں کہ شریف خاندان کتنا کرپٹ ہے شریف خاندان اب جتنا بھی شور کر لے انہیں کوئی بچا نے نہیں آئے گا اس موقع پرپیپلز پارٹی کے ممتا ز راہنما قمر شریف ٹیو لپ ، سعید خان ، شیخ ذوالقرنین ، خان عبدالواحد خاناور دیگر مو جود تھے ۔

متعلقہ عنوان :