پاک فوج کی شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں کارروائی ، بھاری گولہ بارود اور اسلحہ برآمد

جمعہ 16 جون 2017 22:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ برآمد کر لیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، آپریشن کے سلسلے میں پاک فوج کے جوانوں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقوں سوکز اور منذر میں خفیہ اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرکے بھاری مقدار میں گولہ بارود، مارٹر گولے، راکٹس ہیوی مشین گنز، آر پی جی اور پسٹول برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لی۔ (وقار)