چنیوٹ، بیوی کے قاتل کو عمر قیدتین لاکھ روپے جرمانے کی سزا ، شک کا فائدہ دیتے ہوئے چار ملزم بری کر دئے گئے

جمعہ 16 جون 2017 21:48

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) ایڈیشنل سیشن جج علی ذوالقر نین اعوان نے تھانہ رجوعہ کے دو مختلف مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو عمر قید کی سزا جبکہ چار افراد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا مقدمہ نمبری 229/16کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج علی ذوالقرنین نے ملزم عمران کو اپنی بیوی کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ملزم عمران کی ثناء بی بی کے ساتھ شادی کو ایک ماہ ہوا تھا کہ ملزم نے 22مئی 2016کوبد چلنی کا الزم لگاتے ہوئے سوٹوں کے پے دوپے وار کر کے اپنی بیوی ثناء بی بی کو قتل کر دیا تھاملزم کے خلاف تھانہ رجوعہ میں بجرم 302کے تحت مقدمہ نمبری 229/16درج کیا گیا تھا فاضل جج نے تھانہ رجوعہ کے دوسرے مقدمہ میں چار ملزمان فیصل ،امتیاز ،قلب عباس اور جگدے کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا ملزمان پر الزام تھا کہ انہوںنے 13اکتوبر 2015کو بلیڈ گیم گھیل کر واپس جاتے ہوئے عرفان کو بذریعہ پسٹل فائر کر کے قتل کر دیاتھا

متعلقہ عنوان :