گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی پی ایف یو جے (دستور) کی گورننگ باڈی کو مبارکباد

جمعہ 16 جون 2017 21:48

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی پی ایف یو جے (دستور) کی گورننگ باڈی کو مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ جو کہ بیرون ملک نجی دورے پر ہیںاپنے پیغام میں پی ایف یو جے (دستور) کے نو منتخب صدر محمد نواز رضا ، سیکرٹری جنرل سہیل افضل خاں اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریو ں کو جذبہ حب الوطنی سے نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے ریاست کے دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ صحافی حضرات کے کندھوں پر بھی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ گورنر نے کہا کہ ہمیں ایک مثبت سوچ پر عمل پیرا ہوگر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحافی برادری کی ملک میں جمہوریت کے تسلسل اور استحکام کے حوالے سے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔گورنر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت صحافیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائی گی۔انہوں نے کہا کہ اہل صحافت نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے قیام اور صحافتی آزادی کے لئے گراں قدر جدوجہد کی ہے۔