بنوں سرکل میں بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی ،12 مزید افرادگرفتار

جمعہ 16 جون 2017 21:46

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئر شبیراحمد کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف جاری مہم کے دوران پسکوسرویلینس واپڈا ہاؤس پشاور کی ٹیم نے بنوں سرکل کے کئی علاقوں میں چیکنگ کی․اس دوران 12 گھریلو کنکنشز سے بجلی چوری پکڑی گئی جبکہ 3 ڈائریکٹ ٹیوب ویل کنکشنز بھی پکڑے گئی․تفصیلات کے مطابق بنوںسرکل کے ڈومیل سب ڈویژن کے علاقوں میں9 گھریلو میٹروں سے بجلی چوری پکڑی گئی․ پیزو سب ڈویژن میں دو ٹیوب ویل ڈائریکٹ چالو تھے جبکہ تخت نصرتی سب ڈویژن میں ایک ٹیوب ویل ڈائریکٹ چالو تھا․پسکو کی ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی․

متعلقہ عنوان :