وزیراعظم اور ان کا خاندان سرخروہوںگے،امیرمقام

جمعہ 16 جون 2017 21:44

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2017ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم اورانکاخاندان سپریم کورٹ سے بھی سرخروہوںگے ،انشاء اللہ2018میںعوامی عدالت اوراللہ تعالیٰ کی عدالت میںبھی سرخرو ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے خوداورخاندان کے افرادکواحتساب کیلئے پیش کرکے نئی روایات قائم کیں،خود جے آئی ٹی میں جا کرعام شہری کی حیثیت سے اداروںکی بالادستی کاپیغام دیاجبکہ وزیراعظم کانام پانامہ لیکس میںہے ہی نہیں۔

انہوںنے کہاکہ پوری قوم کی دعائیںوزیراعظم محمدنوازشریف کے ساتھ ہیںاورقوم ترقی کاپہیہ چلتادیکھناچاہتی ہے،پاکستانی عوام سازشیوںکاہرتخریبی خواب خاک میں ملادیںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے دفترواقع اسلام آباد میںمختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیںوزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے شانگلہ میں رانیال کے مقام جیپ کھائی میںگرنے کے باعث 7قیمتی جانوںکے ضیاع پرگہرے رنج وافسوس کااظہارکیاہے۔

انہوںنے کہاکہ تمام جاںبحق افرادکے لواحقین کے غم میںبرابرکے شریک ہیں۔انجینئرامیرمقام کی مسلم لیگی کارکنوںکوامدادی سرگرمیوںمیںبڑھ چڑھ حصہ لینے اورسوات ہسپتال کے انتظامیہ کومریضوں کیلئے تمام دستیاب طبی سہولیات فی الفورمہیاکرنے کی ہدایات دیں۔وزیراعظم کے مشیرنے اپنی جانب سے جاںبحق افرادکے لواحقین کیلئے پچاس پچاس ہزارروپے جبکہ زخمیوںکیلئے پچیس پچیس ہزار روپے کادینے کابھی اعلان کیا۔انجینئرامیرمقام نے جاںبحق افرادکواپنے جواررحمت میںجگہ دینے،پسماندہ خاندانوںکوصبروجمیل واستقامت عطاکرنے اور زخمیوںکی جلدصحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعابھی کی۔

متعلقہ عنوان :