ْبہاولپو، ماہ رمضان میں فلاحی تنظیموںکیطرف سے زکواة، صدقات، خیرات، فطرانہ کی وصولی جاری

جمعہ 16 جون 2017 21:44

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء)رمضان المبارک میں فلاحی تنظیموںکی طرف سے زکواة، صدقات، خیرات، فطرانہ کی وصولی جاری۔تفصیل کے مطابق رمضان المبارک میں مختلف فلاحی تنظیمیں زکواة، صدقات، خیرات، فطرانہ وغیرہ اکٹھا کر کے مختلف فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزہ اور عبادت کے ساتھ اپنی زکواة، صدقات اور فطرانہ کی ادائیگی مذہبی فریضہ تصور کر کے دیا جائے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی زکواة، صدقات اور فطرانے کے مصارف کا صحیح استعمال ہو۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ جعلی اور غیر قانونی فلاحی تنظیموں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور صرف حقیقی ضرورت مند افراد کی ہی مدد کی جائے۔ ان دنوں شہربھر میں بھکاریوں کی آمد میں اضافہ ہو گیا ہے جو بس اسٹاپوں، سڑکوں اور بازاروں میں شہریوں کو تنگ کر کے زکواة، صدقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور صرف رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں کے ذریعے ہی ضرورت مندوں کی مدد کی جائے جو کوئی سیاسی عزائم نہ رکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں مختلف مقامات پر فلاحی تنظیموں کے نام سے کئی جعل ساز متحرک ہیں جو سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی کوئی حقیقی حیثیت نہیں، شہریوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق مستحق ضرورت مند افراد کی مدد کو یقینی بنایا جائے۔