اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں تمام اسلام دشمن قوتیں ’’اسلام ‘‘پر حملہ آور ہو کر پاکستان کو لبرل ریاست بنانے کی سازشوں میں مصروفِ عمل ہیں اور سیاستدان بھی اسلام ونظریہ پاکستان سے منحرف ہو چکے ہیں

پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی ڈاکٹر سید وسیم اختر کا خطاب

جمعہ 16 جون 2017 21:44

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان میں تمام اسلام دشمن قوتیں ’’اسلام ‘‘پر حملہ آور ہو کر پاکستان کو لبرل اور مذہب سے آزاد ریاست بنانے اور مسلمانوں کو دین اسلام سے ہٹا کر بے دین بنانے کی سازشوں میں مصروفِ عمل ہیں اور حکام وسیاستدان بھی اسلام اور نظریہ پاکستان سے منحرف ہو چکے ہیں ۔

وہ بروز جمہ مقا می ہال میں شعبہ خواتین کی جانب سے منعقدہ تکمیل القرآن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا کہ دین ہی میں دنیاوآخرت کی کامیابی کارازمضمر ہے۔ دین کوچھوڑکرغیروں کے طریقوں پر چلنے میں نہ صرف ناکامی ہے بلکہ آخرت میں عذاب بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

ا۔انہوں نے کہا کہ ایمان، عمل صالح،حق بات اور صبرکی تلقین یہ چاروں باتیں قرآنی تعلیمات کامغزہیں۔

صبروبرداشت کامفہوم بہت وسیع ہے۔معاشرہ برداشت کے پہلوو?ں کوپروان چڑھائے صبروبرداشت کے فروغ سے دین کی تبلیغ میں آسانی پیداہوگی اپنے دلوں کواللہ کے ذکرسے زندہ کرکے دل میں دین کی تبلیغ کے لئے درد پیداکریں ہروقت اس کوشش میں رہیں کہ کس طرح اللہ کادین پوری دنیامیں پھیلے۔گانبی اکرم کی ایک ایک سنت کس طرح زندہ ہوگی یہی فکراورتڑپ لے کرپوری دنیامیں دین اسلام کی تبلیغ کے لئے نکلو جس طرح صحابہ دین کادرد لے کرپوری دنیامیں پھیل گئے اسی درد اورفکرکوزندہ کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آئین قرآ ن وسنت کے خلاف قانون سازی کی اجازت نہیں دیتا، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق ملک میں اسلامی نظام نافذ کیا جائے۔

جن پر تمام مکاتب فکر کا اتفاق موجود ہے۔تقریب سے جماعت اسلامی کی ناظمہ ضلع ناہید طارق ،نائب ناظمہ ضلع ڈاکٹر ثمینہ روحی و دیگر نے بھی خطاب کیا