توہین رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم قبول نہیں کی جائے گی، حافظ عبدالغفارروپڑی

، توہین رسالت ایکٹ میںترمیم کے خلاف تحریک چلائیں گے، ایکٹ میںترمیم کسی صورت منظور نہیں،علماء کے وفد سے گفتگو

جمعہ 16 جون 2017 21:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی نے کہاہے کہ کلبھوشن یادیو دہشت گرد ہے حکومت اور اس کے سیاسی مخالفین اس مسئلہ کو ایک سازش کے تحت الجھانے کی کوشش کررہے ہیںکلبھوشن بھارتی دہشت گردی کے ایجنڈے پر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کررہا تھا، توہین رسالت ایکٹ میںترمیم کے خلاف تحفظ ناموس رسالت تحریک چلائیں گے۔

توہین رسالت ایکٹ میں کسی بھی قسم کی ترمیم قبول نہیں کی جائے گی۔ حکومت 295-C کے خلاف سرگرمیوں کا نوٹس لے ،ملک بھر میں تحریک تحفظ ناموس رسالت چلائیں گے۔ گذشتہ روز مرکزی دفتر میں حافظ عبدالوھاب روپڑی اور مولانا شکیل ارحمن ناصر سمیت دیگر کے ہمراہ جمعہ سے قبل علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاغوتی قوتیں منظم سازش کے ذریعے پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کے درپے ہیں۔

(جاری ہے)

آزادی اظہار کے نام پر توہین رسالت ﷺ مسلمانوں کے ایمانی جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ تمام آسمانی مذاہب میں گستاخان انبیاء علیہ السلام کی سزا صرف اور صرف موت ہے۔ حکومت گستاخ بلاگرز کو سرعام تختہٴ دار پر لٹکا کر عبرت کا نشان بنائے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف حکومت اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ دریں اثناء مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد‘ میاں محمود عباس نے صوبائی کابینہ کا اجلاس اپریل کے آخری ہفتہ میں طلب کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :