فیصل آباد، وزیر اعلی کی ہدایت پر تمام مساجد میں ڈینگی سے بچائو کو سپرے کر دیا گیا

جمعہ 16 جون 2017 21:29

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پر محکمہ صحت نے ضلع کی تمام مساجد میں ڈینگی مچھر سے بچائو کا سپرے کردیا گیا ہے تاکہ اعتکاف بیٹھنے والوںکوکوئی مشکل پیش نہ آئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹربرائے ڈینگی ڈاکٹر بلال نے بتایا کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں کی طرف سے مساجد کے مختلف حصوں میں ڈینگی سے بچائو کا سپرے کیا گیا ہے جس کا مقصداعتکاف کرنے والے معتکفین مچھروں سے محفوظ رکھنا ہے جاسکے محکمہ صحت سے ذرائع نے بتا یا کہ معتکفین کو ملیریاسے بچا ئو کے لیے کلوروکوئن کی خوراک بھی دی جا ئے گی تا کہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں وہ اپنے اللہ کو بغیر کسی تکلیف کے ر اضی کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :