ایم این اے جمشید دستی نے جیل میں بھوک ہڑتال کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 16 جون 2017 19:25

ایم این اے جمشید دستی نے جیل میں بھوک ہڑتال کر دی
مظفرگڑھ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جون2017ء) ایم این اے جمشید دستی نے جیل میں بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر نہر کھلوانے کے الزام میں گرفتار ایم این اے جمشید دستی نے جیل میں بھوک ہڑتال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمشید دستی کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اسی باعث انہوں نے بھوک ہڑتال کر دی ہے۔ جمشید دستی نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک انہیں ان کے اہل خانہ سے ملنے نہیں دیا جاتا تب تک وہ بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :