پیپلزپارٹی کے وفد کی اے این پی سندھ کے صدر سنیٹرشاہی سید ملاقات،اے این پی نے پی ایس 114میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

جمعہ 16 جون 2017 21:16

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے مردان ہائوس میں سینیٹر شاہی سید سے ملاقات کی ،وفد میں سینیٹر سعید غنی ،وقار مہدی اور سید نجمی عالم پر مشتمل تھا ،وفد نے پی ایس 114میں 9 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار کی حمایت کی درخواست کی ،اس موقع پر سینیٹر شاہی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی گزشتہ دور حکومت سے جاری پیپلز پارٹی کے اتحاد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے عوامی نیشنل پارٹی پی ایس 114میںہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی مکمل حمایت کرے گی ،ہم پی ایس 114میںبسنے والی تمام مظلوم قومیتوں خاص طور پر پختونوں سے سینیٹر سعید غنی کو بھر پور انداز میں کامیاب کرنے کی اپیل کرتے ہیںاس موقع پر سینیٹر سعید غنی نے ضمنی الیکشن میں مکمل حمایت کرنے پر سینیٹر شاہی سید کا شکریہ اا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی نیشنل پارٹی کو شہر کی اہم سیاسی قوت سمجھتے ہیں ہم دونوں جماعتیں ملکر شہر کو ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر اور امن کا گہوارہ بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :