Live Updates

ریحام خان کی پشاورمیں ینگ ڈاکڑزسے ملا قات ،صوبائی حکومت اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا

مسیحائوں پر لاٹھی چارج کرنا کہاں کا انصاف ہے،طالبان سے بات کرتے سکتے ہیں تو ڈاکٹروں سے کیوں نہیں،ریحام خان

جمعہ 16 جون 2017 21:06

ریحام خان کی پشاورمیں ینگ ڈاکڑزسے ملا قات ،صوبائی حکومت اور عمران خان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پشاورمیںینگ ڈاکڑزسے ملا قات کی اور صوبائی حکومت اور عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مسیحائوں پر لاٹھی چارج کرنا کہاں کا انصاف ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پشاور کا ایک روزہ دورہ کیا،انہوں نے ینگ ڈاکٹرز سے اظہار یکجہتی کے طور پر ان کے احتجا ج کیمپ کا دورہ کیا اوران کے مسائل سنے ۔

ڈاکٹرز نے ریحام خان سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ ان کے مسائل کوحل کر نے میں صوبا ئی حکومت کو ئی اقدامات نہیں کر رہی۔جبکہ آج کیمپ میں 28دن گز رچکے ہیں ،مگر حکو مت کی جانب سے کو ئی بھی نما ئندہ مز اکر ات کے لیے کیمپ نہیں آیا،ریحام خان کا کہنا تھا کہ طالبان سے بات کرتے سکتے ہیں تو ڈاکٹروں سے کیوں نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات