ْ برطانیہ کی یورپی یونین میں واپسی کا کھلے دل ودماغ سے خیرمقدم کریں گے،فرانسس ٹیمرمنز

جمعہ 16 جون 2017 21:00

پراگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) یورپی کمشنز کیلئے ڈپٹی چیف فرانسس ٹیمرمنز نے گزشتہ روز کہا ہے کہ وہ کھلے دل ودماغ سے برطانیہ کی یورپی یونین میں واپسی کا خیرمقدم کریں گے اگر وہ بلاک کو چھوڑنے کے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرے۔ٹیمرمنز نے پراگ میں کانفرنس کو بتایا کہ’’اگر کسی بھی وقت وہ کہیں کہ ابھی ٹھہریں ہم نے غور کرلیا ہے اور یہ کہہ دیں کہ ہم یونین میں رہنا چاہتے ہیں تو میں انہیں کھلے بازؤں میں استقبال کروں گا‘‘۔

(جاری ہے)

انہوں نے بریگزٹ مذاکرات سے ایک ہفتہ سے بھی کم وقت میں کہا اور اب بات مکمل طور پر برطانیہ پر رہ گئی ہے۔ٹمرمنز فرانسیسی صدر امانوئل میکرن کے ساتھ شامل ہوگئے جنہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ برطانیہ کے لئے دو وزراء ہمیشہ کیلئے ہیں جبکہ بریگزٹ مذاکرات ہی ہورہے ہوں۔یورپی پارلیمنٹ کے بریگزٹ مذاکرات کار گائی ووروسٹڈ کا کہنا ہے کہ دروازہ ضرور کھلا رہے گا،تاہم اس سے زیادہ سخت شرائط پر۔ٹیمرمنز تاہم خود یہ اضافہ کیا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ برطانیہ یورپی یونین چھوڑ دے گا۔

متعلقہ عنوان :