وسطی کرم ایجنسی کے علاقے ورستہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کا سکول نہ ہونے سے سینکڑوں طلبا و طالبات حصول علم سے محروم

جمعہ 16 جون 2017 20:53

بگن کرم ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء)وسطی کرم ایجنسی کے علاقے ورستہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کا سکول نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں طلبا و طالبات حصول تعلیم سے محروم ہیں، مقامی لوگوں کے مطابق علاقے ورستہ میں پانچ سو بارہ خاندان آباد ہیں مگر پھر بھی یہاں نہ بوائز سکول ہے اور نہ ہی طالبات کی پڑھائی کا کو ئی انتظام موجود ہے انہوں نے مزید بتایا کہ جو سکول موجود ہیں وہ علاقے سے بارہ سے چودہ کلو میٹر کے فاصلے پر ہیں جہاں غربت کے باعث بچوں کو بھیجنا ممکن نہیں انہوں نے حکومت اور محکمہ تعلیم حکام سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں لڑکوں او رلڑکیوں کا سکول قائم کیا جائے تاکہ طلبا و طالبات حصول تعلیم سے محروم نہ رہ سکیں علاقے سے تعلق رکھنے والے شمس الرحمن اورکزئی او ر کوثر نامی افراد نے فرنٹیئر پوسٹ کو بتایا کہ ہمارا پانچ چھ کلو میٹر کا علاقہ ہے جبکہ ساتین صدہ اور دیگر علاقوں کے سکول ہمارے علاقے سے کافی دور ہیں یہاں بچے بہت ہیں مگر نہ کوئی گرلز سکول ہے اورنہ ہی بوائز سکول تمام بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں جلد ازجلد سکول قائم کیاجائے ۔