Live Updates

وزیر اعظم نے جے آئی ٹی میںپیش ہوکر قوم پر احسان نہیں کیا ہے ،ان پر کرپشن کے الزامات ہیں

رہنماء تحریک انصاف ملک اسماعیل خان وزیر کا خطاب

جمعہ 16 جون 2017 20:51

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابقہ تحصیل کونسل امیدوار ملک اسماعیل خان وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے جے آئی ٹی میںپیش ہوکر قوم پر احسان نہیں کیا ہے بلکہ ان پر کرپشن کے الزامات ہیں جے آئی ٹی شریفوں کیلئے نہیں بنتی بلکہ جے آئی ٹی چوروں اور کرپٹ لوگوں کیلئے بنتی ہے جے آئی ٹی بننے پر مٹھائیاں بانٹنے والے اب جے آئی ٹی ممبران کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں وزیر اعظم نواز شریف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیش ہونے آئے تھے اور انہوں نے پہلے سے لکھی ہوئی تقریر پڑھ کر پاکستان کے معزز اداروں پر بے بنیاد تنقید کی ہے نواز شریف چاہتے ہیں کہ سب کچھ انکے حق میں ہوں لیکن یہ1999کا دور نہیں بلکہ یہ 2017ہے اس بار کوئی تھرڈ امپائر نواز شریف کو نہیں بچاسکتا ہے نواز شریف اور انکے وزراء کی دھمکیاں بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے جیل اور نواز شریف خاندان کے بیچ ڈھائی ہفتے رہ گئے ہیں نواز شریف اور انکے وزراء اداروں پر دبائو ڈال کر حقائق کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ بروز جمعہ اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں اور علاقہ کے عوام کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہانشاء اللہ پانامہ کیس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کا ٹولہ بری طرح پھنس گیا ہے اب کوئی قطری شہزادہ انہیں نہیں بچاسکتا ہے نواز شریف کو چاہیئے کہ وہ باعزت مستعفی ہوکر اپنے جرم کا اعتراف کرلیں ورنہ وزیراعظم ہائوس میں ہتھکڑیاں لگنے کی صورت میں پوری قوم کی بدنامی ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات