بنوں،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،5 اشتہاریوں سمیت 83مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 16 جون 2017 20:30

بنوں،پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،5 اشتہاریوں سمیت 83مشتبہ افراد ..
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) بنوں پولیس رورل سرکل کے علاقہ ہوید میں پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 5مجرمان اشتہاری سمیت 83مشتبہ افراد کو گرفتارکیے،گرفتارافراد کے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد کیاگیاپولیس ترجمان کے مطابق ضلعی پولیس آفیسربنوں صادق بلوچ کی خصوصی ٹاسک پر ڈی ایس پی رول اقبال مہمند کے زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ ہوید طارق محمود خان نے علاقہ شاہ دیو، خیراکی ممہ خیل کے حساس مقامات پر پولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے 5مجرمان اشتہاری سمیت 83مشتبہ افراد کو گرفتارکیے گئے، اِس موقع پر درجنوں مکانات کی بھی تلاشی لی گئی۔

(جاری ہے)

جہاں سے 5مجرمان اشتہاری سمیت 83مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ گرفتارافراد کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، ایک رائفل، ایک بندوق ، 27پستول مع 586کارتوس مختلف بور اور200گرام چرس برآمد کیے گئے۔ مشتبہ افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کیے گئے۔ جہاں اِن کے خلاف مختلف مقدمات درج رجسٹرکرکے مزید تفتیش شروع ہے

متعلقہ عنوان :