سوات سے تعلق رکھنے والے بیڈمنٹن کھلاڑی عبدالباسط خان ایشین جونیئر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم میں منتخب ہوگئے

جمعہ 16 جون 2017 20:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جون2017ء) سوات سے تعلق رکھنے والے بیڈمنٹن کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی عبدالباسط خان ایشین جونیئر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان ٹیم میں منتخب، عبدالباسط نے بروز جمعہ اسلام آباد میں پاکستان ٹیم کیلئے منعقد ٹرائلز میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کی چار رکنی بیڈمنٹن ٹیم میں جگہ بنائی جو کہ امسال ایشین جونئیر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ انڈونیشیاء میں شرکت کریں گے،عبدا لباسط سوات سے تعلق رکھنے والے پہلے بیڈ منٹن کے کھلاڑی ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے، عبدا لباسط نے بیڈمنٹن کی جونیئر مقابلوں میں ملکی سطح پر کئی اعزازات جیتے ہیں، خیبر پختونخواہ اور سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدور اور عوامی حلقوں نے سوات سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کا پاکستان ٹیم میں منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے،عبدالباسط نے ٹرائلز میں کامیابی اور پاکستان ٹیم میں منتخب ہونے کا سہرا خیبر پختون خواہ بیڈمنٹن کے صدر ظفر علی کاکا، جنر ل سیکرٹری محمد امجد خان، میاں صداقت شاہ، سوات بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر یحی خان دولت خیل، کوچز ضیاء اللہ خان، ندیم خان، کاشف نواز، حیات اللہ خان کو دیا اور کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے بھر پور کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :