مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

جمعہ 16 جون 2017 20:12

مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2017ء) خطیب امام باد شاہی مسجدمولانا سید عبد الخبیر آزادنے قائد جمعیت مولانا فض الرحمن سے زعماکے ہمراہ ملاقات کی اور عالم اسلام کے خلاف بڑ ھتی ہوئی سازشوں کو ناکام بنا نے کیلئے اور امت مسلمہ کو ان حالات میں اتحاد و اتفاق پر زو ر دیتے ہوئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ وہ مسلم دنیا کے اتحاد کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ، ہمیں ان ساز شوں کو سمجھنا ہوگا جو عالم اسلام کیلئے خلاف کی جا رہی ہیں ،آج اُمت مسلمہ زبوں حالی کا شکار ہے ، اور اغیار امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیںاور سازشیں کر رہے ہیںہمیں ان سے بچنا ہوگا اور آپس میں اتحاد و اتفاق پر قائم رہنا ہوگا تبھی جا کر ہم ان فتنوں سے بچ سکتے ہیں ورنہ مفارت کی ٓگ ہمیں کہیں آگے لے جائیگی ،اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق نصیب فرمائے ۔

آمین ثم آمین

متعلقہ عنوان :