افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، پینٹاگون

جمعہ 16 جون 2017 20:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے افغانستان میں مزید امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے فیصلے کی تردید کردی ہے ۔پینٹاگون کے چند ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان میں چار ہزار کے قریب مزید فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پینٹاگون کے ترجمان جیف ڈیوس سے جب امریکی نیوز ایجنسی نے رابطہ کیا تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

امریکی ذرائع نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ان فوجیوں کی تعیناتی سے افغانستان میں سلامتی کی خراب صورت حال میں بہتری کا امکان پیدا ہو گا۔ اس مناسبت سے حتمی اعلان اگلے ہفتے کے دوران امریکی وزیر دفاع جیمز میٹِس کی جانب سے کیا جائے گا۔ ان فوجیوں کی ذمہ داریوں میں افغان فوجیوں کی تربیت اور عسکری معاملات اور آپریشنز کے دوران مشاورت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :