منہاج القرآن کا شہر اعتکاف، ہزاروں متعکفین اعتکاف بیٹھ گئے

ڈاکٹر طاہر القادری روزانہ تربیتی، اصلاحی موضوعات پر خطاب کرینگے

جمعہ 16 جون 2017 19:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں مرد و خواتین نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ اجتماعی اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کی۔

(جاری ہے)

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری روزانہ اصلاحی، تربیتی نشستوں سے خطاب کریں گے، جامع مسجد المنہاج ٹائون شپ میں شہر اعتکاف سجایا گیا ہے، ہزاروں مرد و خواتین نے رجسٹریشن کروائی جبکہ نفلی اعتکاف بیٹھنے والوں کی آمد کا سلسلہ 27 ویں شب تک جاری رہتا ہے، ہزاروں معتکف مرد و خواتین کے سحرو افطار کا انتظام ادارہ منہاج القرآن کرتا ہے اور رہائش کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے واپڈا کو تحریری درخواست دی گئی ہے کہ وہ شہر اعتکاف کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دے۔ واسا کے نام لکھی گئی درخواست میں پانی کی بلاتعطل ترسیل کا کہا گیا ہے،ا دارہ کی طرف سے سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ گزشتہ روز شہر اعتکاف میں سیکرٹری جواد حامد و دیگر رہنمائوں نے ملک بھر سے آئے ہوئے متعکفین کو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :