رمضان المبارک میں ہمیں غریب اور مستحقین افراد کو نہیں بولنا چاہیے،عبدالعزیز عابد

الخدمت فائونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام مکہ کالونی یونین کونسل99میں مستحقین افراد میں راشن تقسیم

جمعہ 16 جون 2017 18:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں ہمیں غریب اور مستحقین افراد کو نہیں بولنا چاہیے۔ خدمت خلق ہی اللہ رب العزت کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے الخدمت فائونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام مکہ کالونی یونین کونسل 99میں مستحقین میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کیا۔

مکہ کالونی راشن تقسیم میں ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل الخدمت فائونڈیشن لاہور مغیث قرویشی ، جنرل کونسلر یوسی 99قدیر شکیل و دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں اور مخیر حضرات پر فرض ہے کہ اپنے اردگرد غریب اور نادار لوگوں کی اپنی حیثیت کے مطابق مدد کریں۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ذاتی لڑائیاں جھگڑوں کو بھی تقویت نہیں دینا چاہیے بلکہ بھائی چارے کے پیغام کو آگے بڑھانا چاہیے تاکہ اللہ کی رضا کو حاصل کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن لاہور شہر بھر میں مستحقین اور غریبوں مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے جن میں علاج معالجہ ، پینے کے صاف پانی کے پاور پلانٹس ،روزگار سکیم ، ماہانہ کفالت اور بے شمار خدمت کے کام جو صرف مخیرحضرات کے تعائون سے ممکن ہو رہا ہے۔