فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کرنے والے ملزم حسیب زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھج دیاگیا

جمعہ 16 جون 2017 18:41

فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کرنے والے ملزم حسیب زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو بلیک میل کرنے والے ملزم حسیب زاہد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھج دیا، ایف آئی اے نے ملزم حسیب زاہد کے خلاف ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے پرائیویٹ سیکرٹری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا، ملزم فیس بک پر جعلی آئی ڈی سے اکائونٹ چلا رہا تھا اور اس اکائونٹ سے ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان کو بلیک میل کیا گیا اس کے علاوہ واٹس ایپ گروپ سے بھی فردوس عاشق اعوان کو بدنام کیا اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی ایڈٹ شدہ تصاویر فیس بک اور دیگر گروپس میں اپ لوڈ کیں، ایف آئی اے نے ملزم سے ڈیجیٹل میڈیا برآمد کر لیا، عدالت نے سماعت کے بعد ملزم حسیب زاہد کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :