پاکستان کا ایک بار پھر رمضان المبارک میں عالمی کرکٹ مقابلہ جیتنے کے امکانات

جمعہ 16 جون 2017 18:41

پاکستان کا ایک بار پھر رمضان المبارک میں عالمی کرکٹ مقابلہ جیتنے کے ..
اوول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) ربع صدی (25 سال) بعد پاکستان کا ایک بار پھر رمضان المبارک میں عالمی کرکٹ مقابلہ جیتنے کے امکانات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بدھ 25 مارچ 1992ء بمطابق 20 رمضان المبارک 1412ھ کو میلبورن ،آسٹریلیا میں تاریخ میں پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ جیتا تھا اور اب ایک بار پھر پاکستان کل یعنی 22 رمضان المبارک 1438ھ کو آئی سی سی چیمپینز ٹرافی جسے کرکٹ کا ثانی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے ،کے فائنل میں بھارت سے مقابلہ کر رہا ہے اور توقع ہے کہ انشاء اللہ 1992ء کی طرح 2017ء میں بھی پاکستان رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل یہ ٹورنامنٹ جیت کر پاکستانیوں کو عید کا تحفہ دے گا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعة المبارک کے بیشتر اجتماعات میں کل ہونے والے میچ میں پاکستان کی فتح کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی ہیں ۔