راولاکوٹ : گن پوائنٹ پرخاتون سے زیادتی کے مرتکب ملزم کوگیارہ سال سزااورایک لاکھ پچاس ہزارروپے جرمانہ کی سزا

مقدمہ کا بڑاملزم تاحال مفرور ، ملز کی دستیابی تک مقدمہ اس کی حدتک موخر تیسر ا ملزم شک کافائدہ دے کرباعزت بری

جمعہ 16 جون 2017 18:37

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) ضلعی فوجداری عدالت راولاکوٹ نے نواحی گائوں گائی بنجونسہ میں گن پوائنٹ پرخاتون سے زیادتی کے مرتکب ملزم کوگیارہ سال سزااورایک لاکھ پچاس ہزارروپے جرمانہ کی سزاسنادی ہے۔جبکہ اس مقدمہ کے بڑاملزم تاحال مفرورہے۔جس کی دستیابی تک مقدمہ اس کی حدتک موخرکیاگیاہے۔تیسرے ملزم کوشک کافائدہ دے کرباعزت بری کردیا گیاہے۔

جس ملزم وقاراحمدولدسیدل خان کوگیارہ سال سزاسنائی گئی ہے وہ گزشتہ دوسالوں سے بندحوالات تھابوقت فیصلہ عدالت میں بحراست موجودتھا۔تفصیلات کے مطابق ضلعی فوجداری عدالت نے ایک مقدمہ سرکاربنام محمدمہتاب وغیرہ29جولائی2015سے زیرکارتھایہ مقدمہ زیردفعات 342,341,354(A),384APC 10(4),16زناحدایکٹ کے تحت چالان کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

واقعات مقدمہ اس طرح ہیں کہ مسماة’’ت‘‘نے چھ مارچ2015ء کوپولیس تھانہ تراڑکھل میں ایک رپورٹ درج کروائی تھی کہ وہ تراڑکھل کے ایک مدرسہ میں زیرتعلیم ہے ۔

بیس جنوری 2015ء بوقت دس بجے دن وہ تراڑکھل سے اپنے گھرگائی بنجونسہ بیٹھ کرآرہی تھی اس کے ہمراہ اس کامنگیترمحمدغضنفرولدمحمدسلیم قوم سدھن ساکن پھلجڑی بھی تھا(اب مستغثیہ کی اس سے شادی بھی ہوگئی ہی)جب ہلاں مہاجرکالونی تراڑکھل پہنچے تووہاں پہلے سے موجودمحمدمہتاب ولدمحمدیاسین،وقارخان ولدمحمدسیدل وہاں موجودتھے۔انہوںنے گاڑی کوزبردستی روکامحمدغضنفرکواتارااورملزم مہتاب کے گھرلے گئے کچھ دیربعدملزمان نے محمدمہتاب محمدوقارمستغیثہ کوبھی زبردستی گاڑی سے اتارکرگن پوائنٹ پراتارکراسی گھرلے گئے جہاں ملزم مہتاب ووقارنے مستغیثہ کے ساتھ زبردستی زیادتی کی ۔

یہ مقدمہ تقریباًدوسال زیرکاررہاشریعت کورٹ کے خصوصی حکم پرضلعی عدالت راولاکوٹ منتقل ہواتھا۔جہاں مقدمہ سماعت ہونے پرجمعہ کے روزفیصلہ سنایا گیا۔فیصلہ ضلعی فوجداری عدالت کے اراکین امیراللہ خان مغل(سیشن جج)اورمحمدسردارمحمدعارف خان(ضلع قاضی)نے بحث سماعت کی تھی جبکہ فیصلہ ضلعی قاضی سردارمحمدعارف خان نے تحریرکیا۔36صفحات پرمشتمل اس فیصلے کے مطابق ملزم محمدیٰسین ولدمحمداسماعیل ساکن ہلاں تراڑکھل اورملزم وقاراحمدسیدل خان کوجرائم 109,341,354(a)APCاور10/4 ZHAاور15/2اسلحہ ایکٹ میں شک کافائدہ دے کربری کردیاہے۔

جبکہ اسی ملزم وقاراحمدقراردے کرجرم 342APCمیں ایک سال قید،جرم 384میں تین سال قید،جرم354PCمیں دوسال قیداور16ZHAمیں پانچ سال قیداورپچاس ہزارروپے کی سزاسنائی گئی ہے ۔جبکہ اسی ملزم کوزیردفعہ544ض۔ف ضمن 02کے تحت ایک لاکھ روپے معاوضے کاحکم دیاگیاہے جومستغیثہ کواداکیاجائے گا۔عدم ادائیگی معاوضہ مجرم وقاراحمدمزیدقیدچھ ماہ برداشت کرے گا۔اس طرح ملزم کومجموعی طورپرگیارہ سال کی سزاسنائی گئی ہے ۔

جملہ سزائیں بیک وقت شروع ہوں گی۔مجرم کوتین382-Bض۔ف کااستفادہ بھی دیاگیاہے جبکہ اس مقدمہ کے بڑے ملزم محمدمہتاب کے خلاف کارروائی زیردفعہ 512ابتداء سے ہی چلی آرہی ہے۔بوقت فیصلہ ملزم وقاراحمدبحراست عدالت میں موجودتھااس مقدمہ میں استغاثہ کی جانب سے شروع میں سردارجاویدنثارایڈووکیٹ نے پیروی کی بعدازاں باقی مقدمہ استغاثہ کی جانب سے سردارمحمداعجازخان ایڈووکیٹ نے لڑا۔جبکہ ان کی معاونت سردارناصرجاوید(پی پی )نے کی تھی ملزمان کی جانب سے سردارشمشادحسین ایڈووکیٹ،سرداررشیدخان ایڈووکیٹ اورسردارخورشیدکاشرایڈووکیٹ نے پیرو ی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :