وزیر دفاع خواجہ آصف نے تاجکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی

جمعہ 16 جون 2017 18:27

وزیر دفاع خواجہ آصف نے تاجکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2017ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے تاجکستان کے سفیر شیرعلی جانوہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،توانائی کے شعبے میں تعاون اور دفاعی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف سے تاجکستان کے سفیر شیرعلی جانوہ نے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات سمیت توانائی اور دفاعی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

تاجکستان کے سفیر نے رواں سال جولائی میں وزیراعظم کے ہمراہ دورے کی دعوت دی جسے خواجہ محمد آصف نے قبول کرلی۔خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دورے میں توانائی سے متعلق معاملات پر بات چیت اور دوسرے باہمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کا بھی موقع ملے گا۔(ولی)

متعلقہ عنوان :